خیبر پختونخوا میں سیلاب کا خدشہ ، ہائی الرٹ جاری کردیا گیا

خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے 18اپریل 2025 کو جاری کردہ فلیش فلڈ ایڈوائزری کے بعد فوری اقدامات کرتے ہوئے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے تمام افسران و عملے کو ہفتہ اور اتوار، یعنی 19 اور 20 اپریل کو لازمی حاضری کی ہدایت جاری کی ہے۔سرکاری حکم نامے کے مطابق اقدام کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے، بہتر رپورٹنگ اور موثر رابطے کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ ایمرجنسی آپریشن سنٹر ان دو دنوں میں بھی مکمل طور پر فعال رہے گا، اور تمام متعلقہ عملہ الرٹ رہے گا۔فیصلہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور پیشگی تیاری کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ قدرتی آفت کے خطرے کا فوری اور موثر جواب دیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر