پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ممبران قومی اسمبلی اسد قیصر، شہرام ترکئی ، صوبائی وزیر فیصل ترکئی اور ایم پی اے افتخار مشوانی کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے اداروں کو ان کی گرفتاری سے روک دیا کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے تاہم احتجاج کے باعث وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوئے فاضل بنچ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، شہرام ترکئی اور فیصل ترکئی اور افتخار مشوانی کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کی عدالت نے درخواست گزاروں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00