آ
سٹریلین اوپن ٹینس 2025 تازہ ترین نتایج کے مطابق خواتین سنگلزمیں بیلاروس کی ٹینس سٹار دفاعی چیمپئن ارینا سبالینکا اور ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا بڈوسا گیبرٹ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔سبالینکا نے روسی حریف اناستاسیا پاولیو چینکوواکو شکست دی، ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا نے امریکا کی حریف 20 سالہ ٹینس سٹار کوکو گف کو شکست دے کر سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔جرمنی کے ٹینس سٹار، عالمی نمبر ٹو اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور سربین ٹینس سٹار اور 24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔جرمنی کے ٹینس سٹار، عالمی نمبر ٹو اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں امریکی حریف کھلاڑی ٹومی پال کو شکست دی جبکہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز کو مات دی ۔
آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 113 ویں میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی کے ٹینس سٹار، عالمی نمبر ٹو اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے سخت مقابلے کے بعد امریکی حریف کھلاڑی ٹومی پال کو6-7(1-7)،6-7(0-7)،6-2 اور 1-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کرلی۔
ایک اور میچ میں سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز کو 6-4، 4-6، 3-6 اور 4-6سے ہرا کرمیگاایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زویروف کا مقابلہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ سے ہوگا۔