حکومت سہولیات دے’ مشکلات پیدا نہ کرے’ پشاور ہائیکورٹ

شعیب جمیل

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج ون کی عدالتوں کو اے این ایف کے کیسز کی سماعت کے اختیارات تفویض کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ حکومت کا کام سہولیات فراہم کرنا ہے نہ کہ مشکلات، کیونکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے اے این ایف کے کیسز کوہاٹ منتقل کرنے سے اضافی وقت اور پیسے کا ضیاع ہوگا اس لئے چاہیئے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی اپنی عدالتوں کو اے این ایف کے مقدمات کیلئے نوٹیفائی کیا جائے اور اس ضمن میں باقاعدہ کاروائی شروع کی جائے۔ فاضل چیف جسٹس نے یہ ہدایات گزشتہ روز انٹی نارکوٹکس فورس ڈیرہ اسماعیل خان کے ہاتھوں 167 کلو گرام چرس سمگل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم روف خان کی ضمانت درخواست کی سماعت کے دوران جاری کردیئے۔ درخواست گزار کی جانب سے کیس کی پیروی نوشین احمد ایڈوکیٹ نے کی۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے انٹی نارکوٹکس فورس کے وکیل طارق کاکڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں کہ اپ لوگوں نے ابھی تک ڈی ائی خان میں انٹی نارکوٹیکس فورس کے مقدمات کیلئے عدالتوں کو اختیارات کیوں تفویض نہیں کئے کیونکہ یہ تو ایک اہم مسلہ ہے۔کوہاٹ کو 250 کلو میٹر دور سے ملزمان کو لایا جاتا ہے اور پھر مال مقدمہ بھی پیش کرنا ہوتا ہے چاہیئے تو یہ تھا کہ وہاں پر مقامی ججز کو اختیارات تفویض کرنے کا اعلامیہ جاری کرتے جس پر اے این ایف کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ یہ اختیار ہمارا نہیں اگر عدالت ہدایات دیں تو ہم اس میں اعلامیہ جاری کردینگے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اپ ساری زمہ داریاں ہم پر نہ ڈالیں اپنے طور پر بھی کچھ کریں کیونکہ اس کے لئے ملزمان کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی اضافی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے اور زیادہ تر کیسز میں تو یہ بھی ہوتا ہے کہ اپ لوگ منوں کے حساب سے چرس پکڑ لیتے ہیں مگر بعد میں وہ کچھ اور نکل آتا ہے ایسے کیسوں کیلئے ضروری ہے کہ اپ لوگوں کیلئے سہولیات دیں نہ کہ ان کے لئے مسائل پیدا کریں۔ کیس کی سماعت کے دوران نوشین احمد ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس کے موکل ہیپاٹائٹس سی کے مریض ہے اور ان کو جگر کی شدید مسائل کا سامنا ہے لہذا ان کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے جبکہ اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ ہیپاٹائٹس اج کل پاکستان میں سب سے بڑا مسلہ ہے اور یہ پانی کی وجہ سے ہو رہا ہے مگر ملزم کو اس سٹیج پر ضمانت نہیں دی جا سکتی اس موقع پر چیف جسٹس نے وہاں پر موجود ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپ لوگ باقاعدہ طور پر اے این ایف کی عدالتوں کو ڈی ائی خان میں اختیارات کیوں تفویض نہیں کرتے کیونکہ اے این ایف ڈی ائی خان تھانے کے کیسز ایڈیشنل سیشن جج کوہاٹ کی عدالت میں چل رہے ہیں اس سے تو سائلین کو بہت مسلہ ہے انہیں دو سو کلومیٹر دور آنا پڑتا ہے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایا کہ وہ اس ضمن میں آج سے کاروائی کا اغاز کردینگے اور بہت جلد وہاں پر یہ اختیارات متعلقہ عدالتوں کو تفویض کرینگے نوشین احمد نے عدالت کو بتایا کہ 53 سے زائد کیسز اس وقت ڈی ائی خان اے این ایف کے کوہاٹ میں چل رہے ہیں اور وہاں پر مال مقدمہ بھی پیش کرنا ہوتا ہے عدالت نے اس ضمن میں قرار دیا کہ ابھی سے کاروائی شروع کریں عدالت بھی باقاعدہ طور پر حکم جاری کردے گی عدالت نے ضمانت درخواست پر مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی اور اس ضمن میں وفاقی حکومت کو رپورٹ جمع کرنے کا حکم دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed