مونگ پھلی بیچنے والی کمسن بچی کو6زبانوں پر عبور حاصل

پشاور میں مونگ پھلی فروخت کرنے والی بچی انگریزی سمیت چھ مختلف زبانوں پر مکمل عبور رکھتی ہے۔تفصیل کے مطابق پشاور کے پسماندہ علاقے میں ایک بچی،جو مونگ پھلی، سورج مکھی کے بیج اور مختلف اسنیکس فروخت کرتی ہے لیکن مقامی زبان کے ساتھ وہ انگریزی اور دیگر زبانیں بھی فرفر بولتی ہے۔یہ حیرت انگیز بچی شمائلہ ہے جس نے کبھی اسکول کا رخ نہیں کیا بلکہ اس کی تعلیم وتربیت گھر کے اندر ہی ہوئی ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ پراعتماد انداز میں روانی کے ساتھ انگلش بولتے ہوئے انٹرویو دے رہی ہے۔یہ لڑکی جس کی عمر 10 سال کے قریب ہے، پشاور کے پہاڑی علاقے کے دامن میں ایک اسٹال لگا کر سیاحوں کو مونگ پھلی، سورج مکھی کے بیج اور مختلف اسنیکس فروخت کرتی ہے۔غالبا ایک مقامی سیاح نے اس کی اس حیرت انگیز صلاحیتوں کا دیکھتے ہوئے اس کا مختصر انٹرویو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔لڑکی جس نے انٹرویو میں اپنا نام شمائلہ بتایا اور خاندان کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اس کی والدہ چترالی جب کہ والد کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ مونگ پھلی، پھولوں کے بیج اور مختلف اسنیکس فروخت کرتی ہے۔شمائلہ نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی اسکول نہیں گئی بلکہ اس کی تعلیم وتربیت گھر میں ہی ہوئی اور بھائی اس کو تعلیم دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed