10 ماہ ‘ خیبر پختونخوا میں 583 افراد شہید

خیبر پختونخوا میں گزشتہ 10ماہ کے دوران دہشت گردی واقعات میں 583 افراد شہید جبکہ 1375 زخمی ہوئے جن میں 437 سکیورٹی اہلکار جبکہ146 شہری شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں ملک بھر میں ہونے والے دہشت گرد کارروائیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں ۔وزارت داخلہ کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 1566 واقعات میں 573 اہلکاروں سمیت 924 افراد شہید ہوئے جبکہ 341 دہشتگردوں ہلاک کیا گیا۔دستاویز کے مطابق 948 واقعات خیبر پختونخوا، 582 بلوچستان، 24 سندھ، 10 پنجاب اور 2 اسلام آباد میں رونما ہوئیدس ماہ میں دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث 800 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ریاست مخالف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث 400 افراد کو پنجاب، 203 کو خیبر پختونخوا، 173 کو بلوچستان، 21 کو سندھ اور 3 افراد کو گلگت بلتستان سے گرفتار کرکے فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا۔دہشت گردوں تنظیموں کی مالی معاونت پر 2ہزار 466 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 526 مجرمان کو سی ایف ٹی کے تحت سزا دی گئی دہشت گردوں سے منسلک 58 کروڑ روپے کی رقم وصول ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed