پشاور ہائیکورٹ میں ججز تعیناتی کے حوالے سے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں ججز تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ بینچ ٹوٹنے کے بعد کیس کی سماعت کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں نیا آئینی بینچ بنے گا۔
جسٹس مسرت ہلالی نے سماعت کے دوران کہا کہ کمیشن کے 2 ارکان بینچ کا حصہ ہیں وہ کیسے کیس سن سکتے ہیں؟۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ پارلیمانی کمیٹی نے اعتراض لگا کر واپس کیا تو کیا آپ دوبارہ جوڈیشل کمیشن گئے؟ جوڈیشل کمیشن ایک نام تجویز کرتا ہے تو وہ پارلیمانی کمیٹی جاتا ہے۔
یاد رہے کہ 6 رکنی آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل ججز تقرر کرنے والے جوڈیشل کمیشن پاکستان کے بھی رکن ہیں، لہذا ججز کی تقرری سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت کے لیے اب سپریم کورٹ میں نیا آئینی بینچ بنے گا
پشاور ہائیکورٹ میں ججز تعیناتی، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا







