پاکستانی کمپنیوں کا چینی ہائی ٹیک میلے میں شاندار مظاہرہ

پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے چین کے ہائی ٹیک میلے میں سافٹ ویئر کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا ۔پاکستانی کسٹم سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کمپنیوں نے چین کے شہر شینزین میں منعقد ہونے والے 26 ویں چائنا انٹرنیشنل ہائی ٹیک میلے(سی ایچ ٹی ایف)میں مضبوط تاثر قائم کیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق ان میں ویب سائٹ ڈیزائن، موبائل ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ، ای کامرس سلوشنز اور بزنس ڈیٹا اینالسز میں مہارت رکھنے والی کراچی کی فرم کوڈر لیبز نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے اور چینی کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری کی تلاش کے لیے چینی ہائی ٹیک مارکیٹ میں قدم رکھا۔ گوادر پرو کے مطابق کوڈر لیبز کے شریک بانی اور سی ٹی او جاوید گاڈی والا نے میلے میں شرکت کے لیے کمپنی کے اسٹریٹجک فیصلے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاہم مغربی اور مشرق وسطی کی مارکیٹوں میں سرگرم رہے ہیں، لیکن ہم نے چین اور دیگر مشرقی ایشیائی ممالک کی طرح مشرقی مارکیٹ میں قدم نہیں رکھا ہے، جو پھل پھول رہے ہیں۔ ہم نے ممکنہ صارفین کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی اور امید ہے کہ مقامی چینی مینوفیکچررز کے ساتھ شراکت داری قائم کریں گے تاکہ سافٹ ویئر سلوشن فراہم کیے جاسکیں جو ان کی ہارڈ ویئر پیش کشوں کی تکمیل کریں۔ گوادر پرو کے مطابق کوڈر لیبز ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے تین پاکستانی نمائش کنندگان میں سے ایک تھا۔ 26 ویں سی ایچ ٹی ایف نے 100 سے زائد ممالک اور خطوں سے 5,000 سے زائد معروف کاروباری اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کو اپنی طرف متوجہ کیا، جس میں مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجیز اور اختراعات کی نمائش کی گئی۔ گوادر پرو کے مطابق تین لاکھ مربع میٹر سے زیادہ کے کل نمائشی ایریا پت مشتمل میلے میں 22 پیشہ ورانہ نمائش کے علاقے پیش کیے گئے ، جن میں قومی ہیوی سازوسامان ، ٹیکنالوجی کی بڑی صنعت کی چین ، خصوصی اور جدید کاروباری ادارے ، نئی پیداواری قوتیں ، اور مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس شامل تھے۔ تقریب کے دوران 4,300 سے زائد ٹیکنالوجیز، نئی مصنوعات اور کامیابیوں کی نمائش کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed