شعیب جمیل
پشاورہائیکورٹ نے ہائوس جاب ڈاکٹروں کے ماہانہ معاوضے سے متعلق درخواست پر جناح کالج سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے جب درخواست پر سماعت شروع کی تو اس دوران درخواست گزاروں کے وکیل فرحان طارق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکلین 33 ڈاکٹرز ہیں جو جناح میڈیکل کالج سے گریجویٹ ہے درخواست گزار اب ہاس جاب ڈاکٹر ہیں لیکن انکو معاوضہ نہیں دیا جا رہا ہے انہوں عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزاروں سے ایک حلفیہ بیان لیا گیا ہے کہ وہ اپنا معاوضہ نہیں لیں گے انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ درخواست گزار پہلے محمد کالج آف میڈیسن میں پڑھتے تھے پھر محمد کالج آف میڈیسن سے جناح کالج مائیگریٹ ہوئے یہاں پر درخواست گزاروں کو کہا جا رہا ہے انہوں نے فیس محمد کالج آف میڈیسن کو دی لہذا یہاں ہم ہاس جاب کا معاوضہ نہیں دے سکتے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ معاوضہ نہ دینا غیر آئینی اور غیر قانونی اور پی ایم ڈی سی رولز کے خلاف ہے لہذا عدالت فریقین کو درخواست گزاروں کو معاوضہ ادا کرنے کے لیے فریقین کو احکامات جاری کریں اور درخواست پر ختمی فیصلے تک فریقین کو درخواست گزاروں کے خلاف سخت کاروائی سے روک دیں عدالت نے جناح کالج سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے