معاون خصوصی انسداد بدعنوانی مصدق عباسی کو راہداری ضمانت مل گئی

شعیب جمیل

پشاورہائیکورٹ نے معاون خصوصی برائے انسدادِ بدعنوانی مصدق عباسی اور اینٹی کرپشن کے دو افسران کو 25 اکتوبر تک راہداری سفری حفاظتی ضمانت دیدی ہے اور درخواست گزاروں کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ۔ درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی۔ اس حوالے سے جاری حکم نامہ کے مطابق درخواست گزاروں کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے اسلام آباد میں درج ہوا ہے۔اور وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے لیکن انہیں گرفتاری کا خدشہ ہے۔ جس پر درخواستیں دار کی گ۔ حکم نامے میں مزید لکھا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے وقت وہ پشاور میں تھے اور انکے خلاف مقدمہ سیاسی بنیاد پر درج کیا گیا ہے تاہم وہ اپنے مقدمے کی پیروی کے لئے متعلقہ عدالت سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔اس لیے ان درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے۔ درخواست گزار 25 اکتوبر تک اسلام آباد آباد کے متعلقہ سیشن کورٹ میں پیش ہو جائے ۔ تحریر حکم نامے میں لکھا گیا کہ فیصلے کی کاپیاں آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو ارسال کی جائے اور ایک کاپی متعلقہ سیشن کورٹ کو بھی ارسال کی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed