روز نامہ کسوٹی کے چیف ایڈیٹر امجد عزیز ملک اور روزنامہ جنگ پشاور کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر ارشد عزیز ملک کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے آنے والے اعلیٰ حکام و سیاسی اور سماجی شخصیات کا تانتا گذشتہ روز بھی بندھا رہا ہے ۔یاد رہے کہ امجد عزیز ملک کی والدہ ماجدہ منگل کے رو ز انتقال کر گئیں تھیں ۔ مرحومہ کے ایصال کے ثواب کے لئے آنے والی اعلیٰ شخصیات نے ملک فیملی سے ان کی والدہ ماجد ہ کے انتقال پر دلی تعزیت کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔


گذشتہ روز تعزیت کے لئے آنے والی شخصیات میں صوبائی وزیر بلدیات ارشدایوب ،صوبای اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ خان ،پشاور ہائی کورٹ کے سینئر جج اعجاز انور ، معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ ریٹائرڈ مصد ق عباسی ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر ایمل ولی خان ، سینٹر ہدایت اللہ خان ، ایم پی اے طارق اعوان، سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر ، سابق صوبائی وزیر سید عاقل شاہ،


سابق صوبائی وزیر امجد خان، سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ ، سابق ایم این اے شوکت علی، سابق صوبائی وزیر سکندر شیر پائو، سابق ایم پی اے ڈاکٹر ذاکر شاہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عابد مجید ، سیکرٹری بلدیات محمد دائود خان ، سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان ، کمشنر پشاور ریاض خان محسود،ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد ایاز خان، ایڈیشنل آئی جی پولیس آپریشنزمحمد علی باباخیل ،سیکرٹری ایگری کلچر جاوید مروت ، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیش عباس مجید مروت ،سیکرٹری سپورٹس مطیع اللہ خان،ڈی جی سپورٹس عبد الناصرخان،


ڈی جی کے پی ایزد مک جاوید خٹک،مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی ایڈووکیٹ ، سابق سکوائش کے عالمی چیمیئن قمرزمان ، اعزازی کونسل جنرل تاجکستان انجینئر سید محمود،سابق ایم اے یاسین خلیل ، سابق ڈی آئی جی عبداللہ ، معروف کاروباری شخصیت حبیب اللہ زاہد ،سابق آئی جی اختر علی شاہ ، ایس ہیڈ کوارٹر ٹریفک پشاور، میئر مردان حمایت اللہ مایار، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فواد اسحاق، سینئر قانون امین الرحمان و دیگر اعلیٰ سماجی وسیاسی شخصیات و زندگی مختلف شعبوں تعلق رکھنے والی افراد نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی پسماندہ گان کو یہ صدمہ بر داشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطاء فرمائیں۔







