چوں کی ناف کے اطراف تیل کی مالش کے حیران کُن فوائد سے ہر کوئی آگاہ ہے جسے سائنس بھی ثابت کر چکی ہے لیکن کیا آپ بالغوں میں اس کی افادیت سے آگاہ ہیں؟
اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ناف کے اطراف تیل کی مالش سے مختلف بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
درج ذیل میں چند بیماریاں اور ناف کے اطراف تیل کی کی مالش سے ان کا علاج درج ہے۔
یہ عمل ہمارے پھیپھڑوں کو بھی حرارت پہنچاتا ہے، ناف کے قریب تیل سے مالش کرنے سے بلغم کے اخراج اور نظام تنفس میں سوزش کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کھانسی، گھرگھراہٹ اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات کو بھی ناف کے اطراف تیل کی مالش سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔
اگر بدہضمی، ماہواری کے درد یا پھر قبض کی وجہ سے پیٹ میں درد ہے تو ناف کے قریب تیل کی مالش کرنے سے پیٹ کے درد سے نجات مل سکتی ہے۔
سائنس نے ثابت کیا ہے اگر ہم روزانہ رات کو 10 منٹ ناف کے اطراف تیل کی مالش کریں تو ذہنی تناؤ اور پریشانی سے نجات مل سکتی ہے۔
اس کے علاوہ ناف کے قریب تیل لگانے سے قوت مدافعت بڑھانے اور فرٹیلٹی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے اور اس سے جوڑوں کے درد سے آرام ملتا ہے۔