عالم دین مفتی منیر شاکر کی دومقدمات میں عبوری درخواستیں منظور

شعیب جمیل

معروف عالم دین مفتی منیر شاکر کو پشاور کی مقامی عدالتوں نے مبینہ طور پر شہری سے بھتہ طلب کرنے اور گھر پر حملہ کرنے کے الزام میں 2014ء میں درج دو الگ الگ مقد مات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں منظورکرتے ہوئے پولیس سے 22اگست تک ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پولیس کو ملز م کی گرفتاری سے روک دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 10جولائی 2014کو تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں مصبا ح الدین نامی شخص کے گھرکے باہر بارودی مواد نصب کیا تھاجس کے دھماکے سے گیٹ اور گھر کے اندر شیشے اورموٹرکار کو نقصان پہنچا،جس پر پولیس نے ملزم کے خلا ف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، اسی طرح تھانہ حیات میں سید ذولفقاحسین نامی شخص نے بھی پولیس کو نامعلوم افراد کی جانب سے بھتہ مانگنے کے حوالے سے کی کال موصو ل ہونے کے حوالے سے رپورٹ درج کرائی تھی ،جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف14اپریل 2014کو دفعہ 387کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے دونوں مقدمات میں عبوری ضمانتوںکیلئے انسداددہشتگری کی خصوصی عدالت اور ایڈیشنل سیشن جج عطاء اللہ جان کی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی، عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے پولیس سے 22اگست تک ریکار ڈطلب کرتے ہوئے پولیس کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed