گرمی میں شدت کے باعث جلدی امراض میں اضافہ

گرمی کی شدت کے باعث شہر میں جلد ی امراض میں اضافہ ہونے لگا ۔ حبس ، گرمی کے باعث شہریوں کو زیادہ پسینہ آتا ہے اور خارش اور الرجی کی بیماریوں سے شہری شکار ہونے لگے ہیں ۔ سرکاری او رغیر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑی تعداد جلد شکایت کے حوالے سے آرہے ہیں ۔ ماہرین صحت کے مطابق شدید گرمی اور حبس میں زیادہ پسینہ آتا ہے جس کی وجہ سے جلد کی صفائی پر اثر پڑتا ہے ۔ جلد کے مسام بند ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انفیکشن ہوتا ہے۔ اس حوالے سے شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں سرکاری او رغیر سرکاری ہسپتالوں میں جلد کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے ۔ زیادہ تر بچے بھی اس سے متاثر ہونے لگے ہیں۔ ماہرین کے مطابق متاثرہ افراد کے لئے علیحدہ صابن اور تولیہ رکھا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed