کنٹریکٹ پر لیکچررزکی بھرتی کا عمل روک دیاگیا

پشاور ہائیکورٹ بنوں بینچ کے جسٹس کامران خان میاں خیل نے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کو کنٹریکٹ پر لیکچرر بھرتی کرنے کیخلاف دائر رٹ پر بھرتی کا عمل روک دیا اور فریقین سے جواب طلب کرلیا سنگل رکنی بنچ نے صفت اللہ کی رٹ پر سماعت کی ان کے وکیل بیرسٹر مصدق خان برکی نے عدالت کو بتایاکہ خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے یکم ستمبر 2022کو ایڈہاک پرلیکچررزکی بھرتیوں کیلئے مختلف پوسٹیں مشتہر کیں جس کیلئے درخواست گزار نے بھی اردولیکچرر کی پوسٹ کیلئے ٹیسٹ دیا اور وہ انٹرویو کا انتظار کررہا تھااس دوران 10مئی 2024کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کرکے محکمہ اعلی تعلیم کی درخواست پر اردولیکچرر کی تقرری کا عمل روک دیا گیاجبکہ دوسری پوسٹوں کو پر کیا گیاعدالت میں متعلقہ نوٹیفیکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایاگیا ہے کہ فریقین کا یہ اقدام امتیازی سلوک کے مترادف ہے عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد کنٹریکٹ پر بھرتی کا عمل روکتے ہوئے قراردیا کہ جب تک دورکنی بنچ دستیاب نہیں ہوتا اس پر عملدرآمد روکا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed