ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی یوم شہادت حضرت عمر عقیدت و احترام سے منا یا گیا اس حوالے سے سرکاری سطح پر عام تعطیل کیا اعلان کیا گیا تھا جس کے باعث پیر روز صوبائی سیکرٹریٹ ، پشاور ہائیکورٹ اور تمام اٹیچ محکموں کے دفاتر بند رہے جبکہ وفاقی اداروں اور بینکوں میں معمول کے مطابق کام جاری رہا۔ یاد رہے کہ گذشتہ کئی سال یوم شہادت حضرت عمر کے موقع پر سرکاری تعطیل ہو تی ہے اس روز خلیفہ دوم کے حیات طبیہ پر روشنی ڈالنے کے لئے صوبائی دار الحکومت سمیت صوبے کے مختلف شہروں خصوصی کانفرنسوں و تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں علماء کرام حضرت عمر اسلام کے لئے کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالتے ہیں اسلام کے لئے انہیں خراج عقیدت پیش کر تے ہیں یاد رہے کہ آج تمام صوبائی دفاتر معمول کے مطابق کام شروع کر دیں گے ۔