10 ہزار پاکستانیوں کو ورکنگ ویزے پر جاپان بلانے کا ہدف ہے، رانا عابد حسین

صدر پاک جاپان بزنس کونسل رانا عابد حسین کا کہنا ہے کہ ایک سال میں 10 ہزار پاکستانیوں کو سفارتخانے کے تعاون سے ورکنگ ویزے پر جاپان بلانے کا ہدف ہے۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ پاکستان جاپان بزنس کونسل نے باضابطہ طور پر جاپان میں پاکستانیوں کے روز گار پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے، بزنس کونسل یہ منصوبہ پاکستان میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کرے گی، جن میں پاکستان کے ٹاپ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز شامل ہیں، ان پروموٹرز کی تفصیل جلد شیئر کی جائے گی۔

جاپان میں پاک جاپان بزنس کونسل جاپانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر پاکستان جاپان ہیومن ریسورس ایسوسی ایشن بنائے گی جس کے ذریعے ہزاروں پاکستانیوں کے روزگار کا بندوبست کیا جائے گا۔

پاک جاپان بزنس کونسل پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے جاپان میں پاکستانیوں کی جابز کیلئے کی جانے والی کوششوں میں بھی حصہ ڈالے گی۔

اس حوالے سے رانا عابد حسین نے کہا کہ پاک جاپان بزنس کونسل سفیر پاکستان کو ناگویا میں خوش آمدید کہتی ہے۔ میں سفیر پاکستان کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاک جاپان بزنس کونسل ہر سال 5000  پاکستانیوں کو جاپان میں نوکری دلوانے کا پلان بنا رہی ہے اور اس کیلئے جلد پاکستان میں جاپانی زبان سیکھنے کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک ماضی کے واقعات کا تعلق ہے تو میں قانونی طور پر انصاف کے حصول کی کوششیں جاری رکھوں گا۔ جبکہ اس سلسلے میں موجودہ سفیر پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتا ہوں اور کچھ عناصر کی وجہ سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں اور تلخیوں کی نفی کرتا ہوں۔

رانا عابد حسین نے مزید کہا کہ کیسے پاکستانی AI اور IT انجینئرز جاپان میں ایک ماہ کیلئے انٹرن شپ پر آسکتے ہیں اور یہاں مستقل جاب تلاش کر سکتے ہیں، یہ بتانے کیلئے میں کل انشاءاللّٰہ دوبارہ حاضر ہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed