پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا میں پارٹی کی مکمل تشکیل نو کرنے کا فیصلہ

وزیرِ اعلیٰ و صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پارٹی کی مکمل تشکیل نو کر رہے ہیں، پارٹی کی تشکیل نو کی ذمے داری اضلاع کے صدور کو دی ہے۔یہ بات وزیرِ اعلیٰ و صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ۔انہوںنے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلانا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور میں ایم این اے ارباب شیر علی پارٹی منظم کرنے کے ذمے دار ہیں۔وزیرِ اعلیٰ و صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا نے کہا کہ امید ہے کہ صدور پارٹی کو مضبوط کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed