پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر اس کی حفاظتی ضمانت 26 فروری تک منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اس کی گرفتاری سے روک دیا اور اسے عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار کی جانب سے محمد انعام یوسفزئی عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سینیٹر ہے اور ان کے خلاف سیاسی مقدمات درج کئے گئے ہیں وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن انہیں خدشہ ہے کہ انہیں عدالت میں پیش ہونے سے قبل گرفتار کیا جائے کیونکہ کے اس کے موکل پر 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ کرنے کے حوالے سیمقدمات درج ہیں انہوں نے عدلت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے تاکہ وہ عدالتوں میں پیش ہوں عدالت نے شبلی فراز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور ان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا فاضل بنچ نے شبلی فراز کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے دائر درخواست پر جواب طلب کرلیا







