وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کے سلسلے میں 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے
نگراں وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں آئندہ 8 فروری 2024 کوعام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جس کے لیے نگراں وفاقی حکومت نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو 6 فروری سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری 2024 تک بند رہیں گے اور دوبارہ 10 فروری کو تمام نجی اور سرکاری اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔
ادھر محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عام انتخابات کی وجہ سے صوبے بھر کے تمام نجی وسرکاری اسکول، کالج اورجامعات مسلسل 4 دن کے لیے بند رہیں گی۔







