مالدیپ کے صدر نے بھارتی فوج کو ملک سے نکلنے کیلئے الٹی میٹم دے دیا

ھارت اور  مالدیپ کے تعلقات میں کشیدگی پائی جارہی ہے اور  مالدیپ کےصدر محمد معیزو نے بھارت کو اپنی فوجیں مالدیپ سے نکالنےکا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مالدیپ نے کہا ہےکہ بھارت مالدیپ کے علاقے سے بھارتی فوجیوں کو 15 مارچ تک واپس بُلالے۔

مالدیپ کے صدر محمد معیزو کے سیکرٹری کا کہنا ہےکہ صدر محمد معیزو کی پالیسی کے تحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے خبر پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

خیال رہےکہ مالدیپ میں نئے صدر محمد معیزو کی حکومت بننےکے بعد سے بھارت اور مالدیپ کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

3 ماہ قبل مالدیپ کے صدر منتخب ہونے والے محمد معیزو  نے الیکشن میں ‘انڈیا آؤٹ’ کا نعرہ لگایا تھا اور مالدیپ سے بھارتی فوج کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed