سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔
ان کا پہلا اسائنمنٹ 14 دسمبر سے 7 جنوری تک آسٹریلیا میں ہونے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور نیوزی لینڈ میں 12 تا 21 جنوری ہونے والی 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا انتخاب ہوگا۔
وہاب ریاض نے سنہ 2008 میں اپنے انٹرنیشنل کریئر کا آغاز کیا اور 27 ٹیسٹ 91 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر237 وکٹیں حاصل کیں اور 1200 رنز بنائے۔ وہ 3 عالمی کپ کھیل کر ان مقابلوں میں 35 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے دوسرے سب سے کامیاب بولر رہے۔