اردن کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

غزہ میں اسرائیل کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس پر احتجاج کرتے ہوئے اردن کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بحرین نے اسرائیل سے اقتصادی تعلقات بھی منقطع کردیے۔بحرین کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی کاز کی حمایت میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کیے ہیں جبکہ چلی اور کولمبیا بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed