خٰیبرپختونخوا کے آئی جی کی معطلی کا جعلی نوٹی فکیشن وائرل

سماجی رابطے کی سائٹس اور سوشل میڈیا پر خیبرپختونخوا کے آئی جی کی معطلی کا نوٹی فکیشن وائرل ہوا ہے۔

اس حوالے سے اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا اور بتایا کہ یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ سوشل میڈیا پر آئی جی کے پی کے کی معطلی اور تبادلے کا وائرل نوٹی فکیشن جعلی ہے۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ نوٹی فکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں اختر حیات گنڈا پور بحیثیت آئی جی پولیس ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed