خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ تحلیل ، گورنر غلام علی نے استعفیوں پر دستخط کر دیئے

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ تحلیل کردی گئی ہے جس کے بعد با اثر افراد نے نئی کابینہ میں شامل ہو نے کے لئے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نگران وزرا اور مشیروں کے استعفے منظور کر لئے۔خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے گورنر کو سمری ارسال کی تھی، گورنر کی جانب سے استعفے منظوری کے بعد کابینہ تحلیل ہو گئی۔ذرائع کے مطابق نگران کابینہ تحلیل ہونے کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری جاری کرے گا۔یاد رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم کو 25 کابینہ اراکین کے استعفے موصول ہوئے تھے، جس پر انہوں نے سمری گورنر خیبر پختونخوا کو بھیج دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed