آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے، پی پی پی رہنماﺅں کا خطاب

پیپلز پارٹی ضلع پشاور کے زیر اہتمام سابق سپیکر کرامت اللہ خان چغر مٹی کے رہائش گاہ پر ضمنی بلدیاتی انتخابات تحصیل چیئرمین متھرا کے انتخابی مہم کے حوالے سے جلسہ منعقد ہوا،جلسہ میں صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا، کرامت اللہ خان چغر مٹی، سنیٹر روبینہ خالد، رضا اللہ خان چغر مٹی ، طاہر عباس، انورزیب کامریڈ، خالد خان اچر، ملک طماش خان، ملک وحید مہمند، ملک سرتاج خان سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جلسہ سے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا کرامت اللہ خان چغر مٹی سنیٹر روبینہ خالد سمیت دیگر عہدیداروں نے خطاب کیا۔پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار برائے تحصیل چیئرمین متھرا علی عباس خان کی انتخابی مہم چلانے کارکنوں کو متحرک کرنے اور الیکشن میں بھرپور کامیابی کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی، پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے تحصیل چیئرمین متھرا علی عباس خان کی کامیابی یقینی ہے پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور کارکنان انتخابی مہم میں اپنا کردار ادا کریں، پاکستان میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے سیاسی ایجنڈے کی خاطر ملک کی سلامتی کو دا پر لگادیا تحریک انصاف حکومت ملکی تاریخ کی بدترین حکومت ثابت ہوئی عام  انتخابات  اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، پاکستان پیپلز پارٹی اداروں کی مضبوطی اور جمہوریت کے فروغ کے لیئے جدوجہد کرتی رہیگی پیپلز پارٹی ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے پاکستان کے اگلے وزیراعظم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ہی ہوں گے، جلسے سے سابق سپیکر کرامت اللہ خان چغر مٹی، ملک طماش خان، سنیٹر روبینہ خالد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کی بقاء کی جنگ لڑی ہے۔ہر دور میں پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی بات کی جاتی رہی ہے مگر عوام کا پیپلز پارٹی، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ جو رشتہ ہے وہ کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتا۔پاکستان پیپلز پارٹی عوام سے کیے گئے وعدے کو پورا کرتی ہے تحصیل متھرا کے عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed