فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر ملکی سفارت کاروں کے زیر استعمال گاڑیوں کی فروخت سے متعلق ترمیمی ایس آر او جاری کردیا۔
ایف بی آر کے ترمیمی اسٹیٹیوٹری ریگولیٹری آرڈر (ایس آر او) کے مطابق غیر ملکی سفارت کار 2 سال استعمال کے بعد گاڑیوں پر ڈیوٹی کی ادائیگی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفارتکاروں کی گاڑیوں کی فروخت کیلئے خصوصی کیٹیگری بنائی ہے، 2 سال سے پہلے فروخت ہونے والی گاڑیوں پر 100 فیصد ڈیوٹی لی جائے گی، 2 سال سے قبل فروخت کی گئی گاڑی پر ڈیوٹی غیر ملکی کرنسی کی مارکیٹ ویلیو پر ہوگی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سفارت کار کو اپنی گاڑی فروخت کرنے کیلئے دفتر خارجہ سے اجازت لینا ہوگی، غیر ملکی سفارت کار کو گاڑی فروخت کیلئے صرف سیکریٹری دفتر خارجہ اجازت دے سکے گا۔







