سونے کے بڑھتے داموں سے پریشان سنار پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

شعیب جمیل

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سُنار نے سونے کی قیمتوں کے تعین کیلیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔سونے کے بڑھتے داموں سے پریشان سنار پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بین الااقوامی ریٹ کے مطابق ملک بھر میں یکسا سونے کے نرخ کا تعین کیا جائے۔
اس کے علاوہ مزدوری، سونا پالش، سمیت دیگر کاموں کے نرخ کا بھی سرکاری سطح پرتعین کیا جائے اور سونے کے وزن کے لئے بین لااقوامی گرام اور ملی گرام کے یونٹ کا استعمال کیا جائے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سونے کی جانچ پڑتال اور لیباٹری ٹیسٹ کے لیے بھی سرکاری نظام قائم کیا جائے اور سونے کی فروخت ، پالش کے وقت عوام سے اضافی رقم وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو فریقین بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed