لطیف آفریدی قتل کیس’ گرفتار تحصیلدار کی ضمانت منظور

شعیب جمیل

انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے سینئر قانون دان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبد الطیف آفریدی قتل کیس میں گرفتار تحصیلدارمحمد ذاکر کی ضمانت درخواست منظور کردی۔ استعاثہ کے مطابق ملزم ملزم محمد ذاکر سکنہ بجگی روڈ فقیر کلے پر الزام تھا کہ اس نے عبد الطیف ایڈووکیٹ قتل کیس میں مرکزی ملزم کی معاونت کی تھی۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم ایف آئی آر میں ڈائریکٹ نامزد نہیں تھا بلکہ مقتول کے بیٹے نے 164 بیان کے تحت نامزد کیا تھا۔ ملزم کو 12 دن تاخیر کے بعد مقدمے میں نامزد کیا ہے۔ملزم باجوڑ میں تحصیلدار کے عہدے پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ واقعے میں ملزم کا رول بہت کمزور ہے۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت درخواست منظور کردی۔ واضح رہے مرکزی ملزم عدنان آفریدی نے 16 جنوری کو عبد الطیف آفریدی کو پشاور ہائیکورٹ باروم میں قتل کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed