شعیب جمیل
سابق ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان کی عبوری ضمانت درخواست کی سماعت جج کی رخصتی پر ہونے کے باعث پرنہ ہوسکی۔ عدالت نے ڈپٹی سپیکر کی درخواست پر مزید سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی ۔ اسغاثہ کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان پر 20 فروری کو تھانہ ریگی کے حدود میں جلوس پر فائرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔سابق سپیکر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اُن پر مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہےوقوعہ کے وقت وہ علاقے میں موجود نہیں تھا۔ ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اور علاقے کا سیاسی شخصیت ہوں ۔ درخواست میں موقف سابق سپیکر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف اقدام قتل سمیت تین دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔