غزہ: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے آج مزید 3 فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کے بعد ایک ہفتے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی کنارے میں نابلس کے قریب ایک چوکی میں تین مسلح نوجوانوں نے حملہ کردیا جس کے جواب میں کی گئی فائرنگ میں تینوں نوجوان ہلاک ہوگئے۔