انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے طے پانے کے پیش نظر جمعے کو انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تنزلی کا شکار رہا جبکہ روپے کی قدر بڑھ گئی۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کو ریورس گیئر لگا اور قیمت مسلسل کم ہوتی رہی۔ انٹربینک میں ایک موقع پر ڈھائی روپے سے زائد کی کمی ہوئی تاہم بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے پیش نظر روپے کی قدر تھوڑی کم ہوئی.کاروبار کی اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 52 پیسے کم ہوکر 278 روپے 77 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1.50 روپے کمی کے ساتھ 283 کی سطح پر بند ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed