فقیر آباد ڈویژن پولیس کی نئی حکمت عملی کے تحت سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف اہم کامیابی

شعیب جمیل

ایس پی فقیر آباد ڈویژن ڈاکٹر محمد عمر کی خصوصی ہدایات پر م خطرناک راہزن، سنیچر اور ڈکیتی میں ملوث تین گینگ بے نقاب کردیئے گئے۔ فقیر آباد ڈویژن کے اے ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ ،ڈی ایس پی گلبہار شکیل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار رفیق خان اور تھانہ پہاڑی پورہ بلال حسین نے سرگرم خطرناک راہزن گروہوں کا سراغ لگا کر مختلف کاروائیوں کے دوران اسلحہ کی نوک پر لوگوں کو لوٹنے والے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں اسامہ ، مہر گل ، انہار ، زاہد ، نبی ، فیضان ، طاہر ، خوشحال ، شہریار ، مدثر اور یاثر شامل ہیں۔ان کے قبضے سے مجموعی طور پر چھینے گئے60 عدد قیمتی موبائل فونز ،چھینی گئی نقد رقم 5 لاکھ 20 ہزار روپے برآمدپشاور ۔ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 6 عدد پستول اور 10 عدد موٹر سائیکل بھی آمدکرلئے گئے ، بعدازیں جن افراد نے چھینے گئے موبائل فونز کے حوالے سے ایف آئی در ج کرائی گئی تھی، ان کو بلا کر انکے اشیاء مالکان کے حوالے کردی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed