شعیب جمیل
پشاور کی انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے سپریم کورٹ بار ایسوسی کے سابق صدر عبد الطیف آفریدی قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان کو تفتیش کے لیے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔ گزشتہ روز تھانہ شرقی پولیس کے تفتیشی افسر نے تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان ذاکر، فواد اور عادل ایڈووکیٹ پر قتل کیس میں سہولت کاری کا الزام ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان سے تفتیش کی ضرورت ہے ۔ عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو تفتیش کے لیے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔ واضح رہے کہ مرکزی ملزم عدنان آفریدی نے 16 جنوری کو عبد الطیف آفریدی کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا تھا۔