دودھ فروشوںنے دودھ کی قیمت میں چالیس روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کرد نرخنامہ کے مطابق دودھ 160روپے فی کلو جبکہ دہی 165روپے فی کلو ہے تاہم ہشتنگری ، یوسف آباد ، گھنٹہ گھر ، نمک منڈی ، فقیر آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر دودھ فروشوں نے دودھ 160سے 190روپے جبکہ بھینسوں کے فارموں میں دودھ 200روپے فی کلو فروخت کیا جارہاہے ۔ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ گرواٹ کے باعث مہنگائی کے جنم لینے والے نئے طوفان میں دودھ فروشوں نے بھی اپنا حصہ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ ڈیری فارم نے پیدواری لاگت میں جواز بناتے ہو ئے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ پشاور نے مکمل خاموشی اختیارکر لی ہے ضلعی انتظامیہ پشاور دودھ فروشوں کے سامنے بھی نا کام ہو گئی ہے ۔







