حکومت کہیں نہیں جا رہی، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ الگ نہیں،: پرویز خٹک

وزیرِ دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ الگ نہیں، ان دونوں کو ایک ساتھ چلنا ہوتا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم شرافت کی سیاست کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے، پتہ نہیں آپ کو کیوں نظر آرہا ہے کہ حکومت جا رہی ہے؟پرویز خٹک نے کہا کہ میں آپ کو یقین سے کہتا ہوں کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، ہفتے 20 دن میں آرمی چیف سے ملاقات ہو جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے، سیاسی جماعتوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ جس نے جانا ہے استعفی دیدے ورنہ اس طرح حلقے کے عوام سے دغا ہو گا، عمران خان بہت زیادہ پراعتماد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed