شہر قائد کراچی میں بارش میں کچھ وقفے کے بعد بادلوں نے دوبارہ برسنا شروع کر دیا

شہر قائد کراچی میں بارش میں کچھ وقفے کے بعد بادلوں نے دوبارہ برسنا شروع کر دیا ہے ۔کراچی کے بیشتر علاقوں میں صبح سویرے موسم سرما کی پہلی بارش کا آغاز ہوا جس کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے، کراچی میں بادلوں کی گھن گرج ایک بار پھر جاری ہے۔کراچی کے علاقوں اورنگی ٹان، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، صدر، کھارادر، ملیر، شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، برنس روڈ کے اطراف وقفے وقفے سے ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ ماہرین موسمیات نے بتایا تھا کہ شہر قائد میں تھنڈر سیلز شہر قائد کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے نتیجے میں مزید بارش کا امکان ہے، کل دوپہر تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed