معروف ماہر امراض خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی علالت کے بعد انتقال کرگئے۔معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں گزشتہ جمعرات سے زیر علاج تھے۔ڈاکٹر طاہر شمسی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمرج کے بعد آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے۔ڈاکٹر طاہر شمسی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر نجم مسجد ٹیپو سلطان روڈ میں ادا کی جائیگی۔خیال رہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی کا شمار پاکستان کے معروف ماہر امراض خون میں ہوتا ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی میاں محمد نواز شریف کیلاہور میں دوران علاج حکومتی میڈیکل بورڈ کے ممبر بھی رہے۔






