500 ارب کے کورونا پیکج کے 314 ارب جاری نہ ہوسکے

 

وزیر اعظم نے پانچ سو ارب روپے کے کورونا پیکج کا اعلان کیا، مگر عوام پر صرف ایک سو سولہ ارب رپے ہی خرچ کیے گئے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا پیکج کے 314 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہی نہیں کی گئی، دیہاڑی داروں کیلیے دو سو ارب رکھے گئے مگر صرف سولہ ارب روپے جاری کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق پناہ گاہوں اور لنگرخانوں میں150 ارب میں سے145 ارب تقسیم ہوئے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز کو50 ارب میں سے10 ارب روپے دیے گئے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بجلی اورگیس پر100 ارب کی سبسڈی میں سے15 ارب روپے دیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed