ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں کی تضحیک ہو رہی ہے

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کیتحت اداروں کی تضحیک ہو رہی ہے۔حسان خاور کی جانب سے ن لیگ پر نام لیے بغیر تنقید کی گئی ہے۔حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کبھی آپ امریکا سے بندہ روانہ کرتے ہیں، جولندن رک کر بیان حلفی جمع کراتا ہے، آڈیو، ویڈیوز مصدقہ ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ فصیح بخاری کو نیب چیئرمین لگانے پر آپ کو اعتراض تھا، آپ قانون اور اداروں کا مذاق اڑاتے ہیں۔حسان خاور نے کہا کہ گزشتہ روز کی کانفرنس میں عاصمہ جہانگیر کا نام کم لیا گیا، اپنے اپنیایجنڈے کی بات زیادہ کی گئی، تاریخ بہت بے رحم چیز ہے، تاریخ گواہ ہے عاصمہ جہانگیر 1980 کی دہائی میں مارشل لاکے خلاف آواز اٹھا رہی تھیں۔حسان خاور نے کہا کہ کانفرنس میں کہا گیا نیب گورننس کی ناکامی کا باعث ہے، میرا سوال یہ ہے کہ کون اس ملک میں احتساب کرنے کے قابل ہے۔ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا تھا کہ یہ شور، افسانے، من گھڑت قصے اس لیے ہیں کہ ہم راستے سے ہٹ جائیں، وہ لوگ جو من گھڑت چیزیں بناتے ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔حسان خاور نے کہا کہ دن رات آپ کی کوشش اس بات پر ہے کہ سازشوں کو پروان چڑھائیں، کیا آپ چاہتے ہیں کہ اس ملک میں اداروں کی عزت مٹی میں مل جائے، کیا آپ کیذاتی مفادات اتنے اہم ہیں کہ پورے ملک کا نظام ملیامیٹ کرنا چاہتے ہیں، آپ کو اپنے طور طریقے بدلنے پڑیں گے، قانون کے سامنے اپنے آپ کو پیش ہونا پڑے گا۔حسان خاور کا کہنا تھا کہ اگر ان کے پاس کام کی چیز ہیتو سو دفعہ عدالت میں پیش کریں، یہ شور، افسانے، من گھڑت قصیاس لیے ہیں کہ ہم راستیسے ہٹ جائیں، ہمارے عدالتی نظام میں کیسوں کا فیصلہ آنیمیں وقت لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان پرالزامات لگائے گئے ان کا نام بدنام کیا گیا، نا آپ کو کوئی چیئرمین بھاتا ہے، نا کوئی قانون بھاتا ہے، آج جب قانون کا پہیہ گردش میں ہے تو آپ کہتے ہیں اس نے گورننس کو فیل کر دیا، آپ کہتیہیں کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا دفتر اور فیکٹری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کیٹیکس پیئرز کیپیسوں سے تو فیکٹریاں آپ نے لگائیں، قوم کو جواب دیں آپ کس قسم کے احتساب سے خوش ہیں، جب آپ کوعدالت طلب کرے تو آپ کیسوں کو طوالت دیتے ہیں۔حسان خاور نے کہا کہ جب ان کے خلاف فیصلہ آئے گا تو ان کی چیخیں بھی سننیکو ملیں گی، ہمارے ملک میں فریڈم آف ایکسپریشن ہے، فوادچوہدری نیبہت اچھا کیا کہ اس تقریب میں بات کرنے سے انکار کر دیا۔حسان خاور نے کہا کہ ، این اے 133 میں اپوزیشن ٹیکنیکل گرانڈز کے پیچھے چھپ گئی ہے، عدالت کافیصلہ آچکا ہیجو ہمارے لیے قابل احترام ہے، یہ میدان آخری میدان نہیں، آگے بلدیاتی انتخابات ہوں گے، دیکھ لیتے ہیں کس میں کتنا دم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو میں پنجاب حکومت بھرپور شرکت کرہی ہے، ہم نے20 ایم اویوز پر دستخط کیے ہیں، پنجاب میں سرمایہ کاری آئے گی، ہم ایک انویسٹرپورٹل بنا رہے ہیں۔حسان خاور نے میڈیا سے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ این او سی کے پراسیس کو بہت آسان بنایا ہے، عثمان بزداراپنی ٹرم میں نجی سرمایہ کاری کا بہت بڑا تحفہ عوام کو دے کر جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed