پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 240 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 6 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 298 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 73 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 612 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار876 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 791 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 28 ہزار 473 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 32 ہزار 466 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 14 لاکھ 19 ہزار 25 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 73 ہزار 199 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 7 ہزار 603 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 41 ہزار 903 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 978 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار 122 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کل اموات 5 ہزار 798 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 339 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کل 948 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔






