بھارت، نیوزی لینڈ کو شکست: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا نواز شریف پر طنز

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں بھارت اور نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام لیے بغیر ان پر طنزیہ وار کردیا۔ڈاکٹر شہباز گِل نے گزشتہ روز پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رخ کیا۔شہباز گِل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت کو شکست ہوئی، نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی کا مسلہ حل ہوگیا لیکن وہ نہیں آیا جو لندن دوائی لینے گیا تھا۔واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔شارجہ کرکٹ گرانڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed