لاہور: کالعدم تنظیم سے تصادم، 6 پولیس اہلکار زخمی

لاہور کے چوک یتیم خانہ سے کالعدم تنظیم کی ریلی شاہدرہ پہنچ گئی، پولیس اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں میں بتی چوک میں تصادم ہوا ہے۔کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے تشدد سے 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ادھر پولیس کی جانب سے ریلی کے شرکا پر کی گئی آنسو گیس شیلنگ سے مقامی آبادی کے مکین بھی متاثر ہوئے ہیں۔امن و امان کے باعث راوی روڈ، لوئر مال روڈ، چوک یتیم خانہ میں راستے بند ہیں۔راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed