حکومت کا کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی اور معاشی صورتحال پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں پر ٹیکس کم کیے جائیں گے۔مہنگائی سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزرا اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پرنظر رکھیں، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔عمران خان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed