گوجرہ: موٹروے لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، ڈی ایس پی میاں وقار

گوجرہ میں موٹروے ایم فور پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈی ایس پی میاں وقار کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زیادتی میں استعمال ہونے والی گاڑی کرائے پر لی تھی، جبکہ ملزمان کا ساتھ دینے والی ملزمہ کی تلاش جاری ہے۔ڈی ایس پی گوجرہ وقار احمد کا کہنا ہے کہ جس گاڑی میں متاثرہ لڑکی کو لے جایا گیا اس میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی تھی جس نے متاثرہ لڑکی کو میسج کیا تھا۔گوجرہ کے قریب موٹروے ایم فور پر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانا بنایا گیا۔ تین ملزمان میں ایک لڑکی بھی شامل ہے جس نے متاثرہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر انٹرویو کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گوجرہ بلوایا تھا۔ملزمان نے کار میں اجتماعی زیادتی کے بعد متاثرہ لڑکی کو فیصل آباد انٹرچینج کے قریب پھینک دیا تھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہنے والی 19 سالہ لڑکی کو بوتیک میں نوکری کے لیے ایک لڑکی نے کہا تھا کہ انٹرویو کے لیے گوجرہ پہنچیں۔متاثرہ لڑکی کی خالہ کے مطابق وہ اپنی بھانجی کے ساتھ 11 اکتوبر کو دن ڈھائی بجے گوجرہ پہنچیں تو ایک کار آکر رکی۔ جس میں ایک لڑکی اور دو مرد بیٹھے ہوئے تھے۔ جنہوں نے کہا کہ انٹرویو کے لیے اپنی بھانجی کو ساتھ بھیج دیں، انٹرویو کے بعد واپس چھوڑ دیں گے۔متاثرہ لڑکی کی خالہ کے مطابق اس کی بھانجی کو ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر فیصل آباد انٹر چینج کے قریب پھینک دیا تھا۔
سٹی تھانہ گوجرہ کی پولیس نے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا، جس میں زیادتی ثابت ہونے پر 12 اکتوبر کو تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed