لاہور کے امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والی تحریم احسان شیخ نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے بعد مسحق طلبا کی پڑھائی کی ذمہ داری اٹھا لی۔تحریم کا کہنا ہے کہ اکیڈمی بناں گی جہاں مقابلے کے امتحان میں حصہ لینے والے مستحق طلبا مفت پڑھیں گے اور اپنی تنخواہ بھی یتیم خانہ کے اکانٹ میں جمع کروایا کروں گی۔لاہور کے علاقے جوہر ٹان سے تعلق رکھنے والی تحریم احسان شیخ نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے مستحق طلبا کے لیے اہم اعلان کردیا، تحریم کا کہنا ہے کہ وہ مقابلے کے امتحان میں حصہ لینے والے طلبا کے لیے فری کوچنگ اکیڈمی بنائیں گی اور اپنی تنخواہ یتیم خانے کو دیں گی۔تحریم کے والدین کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔تحریم کا سرکاری مراعات اور تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ جہاں ایک طرف مستحق طلبا کی مدد کرے گا وہیں دوسرے صاحب حیثیت سرکاری افسران کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ بھی اس طرح عوامی مفاد کا اعلان کریں جس سے معاشرے میں غریب ذہین افراد کا بھلا ہو سکے۔