صنم جنگ انسٹا پر چھاگئیں

معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ صنم جنگ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے، سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 2 ملین ہوگئی ہے۔صنم جنگ کا شمار پاکستان کی ان اداکاراں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور ہمیشہ اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔اداکارہ کے سوشل میڈیا اکاونٹ کا مجموعی طور پر جائزہ لیا جائے تو ان کے فالوورز کی تعداد 2 ملین یعنی 20 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ انہوں نے خود صرف 203 انسٹا صارفین کو فالو کیا ہوا ہے اور ابھی تک 754 انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں۔صنم جنگ انسٹا اکاونٹ پر اکثر ہی اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی امی، بیٹی اور بہنوں کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جوکہ ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ صنم جنگ اپنے آنے والے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے بھی اپنے مداحوں کو اپنے انسٹا اکاونٹ کے ذریعے ہی آگاہ کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر