مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریلوے حادثات کے بعد اب بدامنی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی کے بڑھتے واقعات ہماری قومی توجہ اور جائزہ کے متقاضی ہیں۔واضح رہے کہ سکھر کے قریب کوٹ لالو ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ٹریک ٹوٹ گیا تھا۔اس حوالے سے ایس پی ریلوے کا کہنا تھا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے سے کچھ دیر قبل مسافر ٹرین گزری تھی، اپ ٹریک پر کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا تھا۔