پمز ہسپتال میں پیش آنے والے واقعے کی شفاف تحقیقات اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ایم پی اے ارباب محمد عثمان خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی ڈائری سلپ کے مطابق درخواست گزارارباب محمد عثمان خان ہیں ،درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ واقعے کے تمام حقائق عوام کے سامنے لانے، ذمہ داران کا تعین کرنے اور ان کے خلاف قانون و آئین کے مطابق کارروائی کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے جبکہ متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن قانونی مدد جاری رکھی جائے گی۔درخواست کے حوالے سے جاری بیان میں ایم پی اے ارباب محمد عثمان خان نے کہا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کو یقینی بنایا جائے گا۔







