بزنس مین فورم کو الیکشن سے قبل زبردست جھٹکا’ اہم ترین وکٹ پشاور بزنس الائنس نے اڑا لی

پشاور بزنس الائنس کا ایک اہم اجلاس سید ظاہر علی شاہ کے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں سرحد چیمبر کے امیدواروں نے شرکت کی اجلاس میں امیدواروں کو فائنل کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ روخ خان ، محمداکرام، غلام حسین، اور عرفان اور دیگر تمام امیدواروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قیارت حاجی غلام علی سید ظاہر علی شاہ شرفت علی مبارک ملک مہر الئی پر فخرکرتے ھے جو ہمشہ پشاور کی تعمیر وترقی بزنس کمیونٹی کے مشکلات کے خاتمے کے لئے ہمشہ میدان میں ہوتے ھے انہوں نے کہا خداراتعلق کی قید سے ، صرف جان پہچان کی قیمت اپنا قیمتی ووٹ خیرات میں دے کر مزید اس شہر پشاور کی تاجر برادری کو آزمائشوں اور تکالیف میں نہ ڈالیں ، وہ جو سرحد چیمبر پہ عرصہ دراز سے قابض ہیں وہ شہر کی تاجر برادری کو کیا سکون عزت اور کاروباری ترقی دے پائیں گے، وہ چیمبر کو غلام دیکھنا چاہتے پشاور بزنس الائنس چمبر کو قبضہ گروپ سے ازاد کر کے دم لینگے اس جہدو جہد میں پشاور کی بزنس کمیونٹی سرحد چیمبر کے ممبران ہمارا ساتھ دینگے تکہ چیمبر کو مسلط ٹولے سے نہ صرف ازاد کرے بلکہ حقیقی طور پر اختیار منتخب صدر و ممبران کو حوالے کریں ‘شریعت بھی 1400 سال پہلے بتا چکی ہے کے آزمائے ہوئے کو آزمانہ بے وقوفی ہے،، اپنا ووٹ میرٹ پر چیمبر کی ازادی مسلط ٹولے کو باہر کرنیاور تاجر برادری کے مشکلات کے خاتمے کے لئے استمال کریں جو دل سے عزت خدمت کرنا جانتے ہیں ، جو اپنی کمیونٹی کی خوشی اور ترقی کو اپنی ذاتی خوشی و ترقی سمجھتے ہیں، اور ہم یہ دعوی کر رہے ہیں کے پشاور بزنس الائنس کے امیدواروں کو اسی معیار پر پورا اترنے پر آگے لایا گیا ہے، ہم اپنے قیادت کا شکریہ ادا کرتے ھے انہوں نے ایک امیدوار بھی اپنا نہیں دیا اور نہ بے روزگار لوگوں کو امیدوار بنایا یہ وہ لوگ ہیں جو دن دیکھیں گے نہ رات لیکن کریں گے صرف پشاور کے تاجروں کی بات۔ سالوں سے جنہیں آزما رہے ہیں آپ ، انہوں نے کیا کیا ہے آپ کے لیے، تو آئیں اس مرتبہ پشاور بزنس الائنس کو موقع دیں کہ خدمت کسے کہتے ہیں ؟ ، دیکھیں کے کام کسے کہتے ہیں ؟ ، دیکھیں کے ترقی کسے کہتے ہیں ؟ اور یہ بھی دیکھیں کے مسائل حل کرنے کی عملی جدو جہد کسے کہتے ہیں ۔پشاور کی تاجر برادری کے ووٹوں پر کامیاب ہو کر ہمیشہ سے اپنے ذاتی مفادات کو پار لگانے والوں نے بس صرف آپ کے ووٹ کی طاقت کا استعمال ہی کیا ہے، عملی اقدامات ہوئے ہوتے تو آج پشاور کی تاجر برادری کا یہ حال نہ ہوتا جو ہے۔اسی لیے ہم جھکے نہیں ، ہم بکے نہیں، ہم رکے نہیں ، ہم نے ہار نہیں مانی، ہم ڈٹے ہوئے ہیں ، کیوں کہ ہم اپنے شہر اور اس شہر کی تاجر برادری کے کام آنا چاہتے ہیں، اور وہ اس لیے کیوں کہ ہم اور آپ ایک ہی ہیں، ہم میں کوئی تو میں نہیں ہم سب ایک ہیں۔ پشاور کی تجارت کے بہتر مستقبل کے لیے آپ کا فیصلہ اہم ہے اس بات کو سمجھیے۔ تاجر برادری کو اب ایک مضبوط اور مثر نمائندگی کی ضرورت ہے ‘پشاور کی کاروباری برادری مہنگائی، ٹیکسز، بجلی و گیس کے بڑھتے ہوئے اخراجات، کسٹمز سے متعلق امور اور دیگر کاروباری رکاوٹوں کے باعث متعدد مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ ایسے حالات میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے تحفظ، روزگار کے مواقع میں اضافے اور تاجروں کے مسائل کے مثر حل کے لیے مشترکہ اور منظم کوششوں کی ضرورت ہے۔سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجروں کی نمائندگی کا ایک اہم ادارہ ہے۔ اس ادارے کو شفافیت، مشاورت، میرٹ اور تمام کاروباری طبقات کی مثر نمائندگی کے اصولوں کے تحت فعال اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ ہر تاجر کی آواز متعلقہ فورمز تک مثر انداز میں پہنچ سکے۔ اور پشاور بزنس الائنس اسے اپنا مشن سمجھتی ہے۔اس بار اپنا ووٹ کسی شخصیت، گروپ یا رویات کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنے کاروبار، اپنے خاندان اور پشاور کے معاشی مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے استعمال کریں۔ ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کرے، اور اسکے پائدار حل کے لیے متعلقہ اداروں سے مثر رابطہ رکھے اور کاروباری برادری کے لیے عملی اقدامات کی راہ ہموار کرے۔اپنے ووٹ کے ذریعے مثبت اور مثر تبدیلی کا انتخاب وقت کی ضرورت ھے’ایسی ٹیم کو منتخب کریں جو چیمبر کو ہر تاجر کی آواز بنائے، مشاورت کو فروغ دے اور پشاور کی کاروباری برادری کے اجتماعی مفاد کے لیے کام کرے۔آپ کا ایک ووٹ ، یہ صرف ووٹ نہیں حقیقی تبدیلی کی انقلابی بنیاد بنا سکتا ہے۔تاجروں کی بہتر نمائندگی،کاروباری مسائل کے موثر حل،اور پشاور کی معاشی ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed